غریبوں کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریبوں کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین کی تنقید
غریبوں کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین کی تنقید

کراچی:اداکار یاسر حسین نے غریب اور مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد پر نئے انداز میں تنقید کی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پورے ملک میں بحرانی صورتحال ہے۔جبکہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں وہ افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں ان کا تو گزارہ ہورہا ہے تاہم اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ پریشانی اس مزدور طبقے کو ہورہی ہے جو روزانہ اجرت پر کام کرتا ہے۔

تاہم المیہ یہ ہے کہ جہاں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے اس مدد کی نمائش بھی کی جارہی ہے، جس سے امداد لینے والوں کی دل آزاری ہورہی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

یاسر حسین نے ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا۔اس ویڈیو کے ساتھ یاسرحسین نے لکھا یہ حال ہے آج کل کے فنکاروں اور باقی لوگوں کا۔

یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے عقل دے جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما آمین۔صرف یاسر حسین نے نہیں بلکہ اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے بھی ٹوئٹر پر لکھا خدارا امداد کرتے وقت تصاویر یا ویڈیو نہ بنائیں کچھ ایسے لوگ ہیں جو مجبوری کی وجہ سے یہ مدد حاصل کررہے ہیں۔ لوگوں کی مجبوری کو شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں اور یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے۔

Related Posts