کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کی خوبصورت تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
اپنے انسٹاگرام پر حال ہی میں یشما گل نے تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
یشما گل کی جانب سے اپنے چاہنے والوں کے لئے جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اُن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ابتک لاکھوں مداح تصاویر کو دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کون سی معروف بھارتی اداکارہ رشتے میں خالہ لگتی تھیں؟ ثروت گیلانی نے بتادیا
واضح رہے کہ یشما گل نے ڈرامہ سیریل ”آزمائش“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، کنزہ ہاشمی، فرقان قریشی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔