مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا، مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا، مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا، مشعال ملک

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے، بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کاکشمیر میں راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ عالمی دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہے، جبکہ عالمی دنیا کو بھارتی کی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے۔

Related Posts