ووہان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wuhan reports new coronavirus infections after one month

بیجنگ: چین کے شہرووہان میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد کورونا وائرس کے مزیدکیسز سامنے آنے کے بعد نئے خدشات نے سراٹھالیا ہے۔

چین میں کورونا وائرس 2019ء کے آخر میں سامنے آیا تھا جس نے ووہان اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو متاثر کیاتھااورآج یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔

ووہان انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کرتے ہوئے سفر اور نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے آئی ۔

کورونا وائرس پر قابوپانے کے بعد حالیہ دنوں میں ووہان میں بچوں کو اسکول جانے اور لوگوں کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دیدی گئی تھی ۔

اتوار کے روز مقامی حکام نے بتایاکہ ووہان میں ایک شخص میں وائرس کا مثبت ٹیسٹ کیا گیا جبکہ دیگر پانچ لوگوں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے۔مقامی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ نئے متاثرین ایک ہی کمپاؤنڈ کے رہائشی ہیں۔

کورونا وائرس سے تقریباً ایک ماہ سے چین میں کسی بھی طرح کی اموات کی اطلاع نہیں ملی اور چین میں زندگی کئی ماہ بعد آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے۔

شنگھائی ڈزنی لینڈ بھی پیر کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے گذشتہ ہفتے سینما گھروں اور کھیلوں کے مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی ،ملک بھر میں مارکیٹس کھل گئیں، کاروباری سرگرمیاں بحال

ووہان میں  نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس وباء کے حوالے سے مزید خدشات نے سر اٹھالیا ہے۔

Related Posts