موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے
موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

موت کا منظر سمیت 30 سے زائد کتابوں کے مصنف خواجہ محمد اسلام لاہور میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد اسلام نے جنت کا منظر، حج کا منظر اور تعلیم الاسلام جیسی شہرۂ آفاق کتابیں لکھیں جن میں دینِ اسلام کے اصولوں اور شریعت کے قوانین کو موضوع بنایا گیا۔

مرحوم خواجہ محمد اسلام نے موت کا منظر میں موت کے بعد کی زندگی کا ایک ایسا نقشہ پیش کیا ہے جسے پڑھ کر دنیا کی چکاچوند میں کھوئے ہوئے افراد کو آخرت کی یاد آ گئی اور انہوں نے اپنی زندگیاں تبدیل کرنا شروع کردیں۔

خواجہ محمد اسلام نے اسلام کے موضوع پر جو بھی کتاب لکھی، اس میں عوام الناس کیلئے ہدایت اور رہنمائی موجود ہے جس سے دنیا کا ہر شخص فیض حاصل کرسکتا ہے۔ خواجہ محمد اسلام کا انتقال لاہور کے علاقے اچھرہ میں ہوا۔

بے پناہ شہرت پانے والی کتاب موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام کی تدفین اچھرہ کے قبرستان میں ہوئی جبکہ موت کا منظر شاہ فیصل سمیت متعدد نامور شخصیات نے پڑھی اور خواجہ محمد اسلام کو تعریف و توصیف سے نوازا۔

Related Posts