قومی ریسلر انعام بٹ کے دعوت ولیمہ میں ممتاز پہلوانوں اور نامور شخصیات کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inam butt valima
inam butt valima

گوجرانوالہ: ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کی ولیمے کی تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، نامور پہلوانوں اورعزیز و اقارب سمیت دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انعام بٹ کو اور ان کی اہلیہ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دعوت ولیمہ مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی تھی، ریسلر انعام بٹ نے گہرے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ اور اسی رنگ کا جوتا زیب تن کررکھا تھا جب کہ ان کی نئی نویلی دلہن سرخ لہنگے میں ملبوس تھیں۔

دعوت ولیمہ میں دلہا اور دلہن کی آمد پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے پھولوں سے استقبال کیا اور سرخ گلاب کی پتیاں بھی نچھاور کیں، انعام بٹ نے اپنے مہمانان کا استقبال شادی ہال کے گیٹ پہ موجود رہ کر کیا ۔

ولیمےمیں آنے والے لوگوں نے گلے مل کر انہیں زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی، دعوت ولیمہ میں شریک مہمانان کی تواضع روایتی اور جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیے گئے لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

انعام بٹ کی دعوت ولیمہ میں صدر ریسلنگ فیڈریشن سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی اور قومی ریسلر کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

Related Posts