یونس خان کو طویل مدت کیلئے بیٹنگ کوچ بنایا جاتا تو زیادہ خوشی ہوتی، انضمام الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inzamam-ul-Haq joins Peshawar Zalmi as Mentor
Inzamam ul Haq

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ یونس خان کو طویل مدت کیلئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنایا جاتا تو مجھے خوشی ہوتی۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں، انہیں انگلینڈ کے دورے کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کرناایک اچھا قدم ہے لیکن مجھے زیادہ خوشی محسوس ہوتی اگر ان کوطویل عرصے کے لئے کوچ مقرر کیا جاتا۔

انضمام الحق نے کہا کہ یونس خان کا تجربہ پاکستان کرکٹ کے لئے اہم ثابت ہوگا اور ہمارے نوجوانوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ وہ بہت سارے موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:یونس خان دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانا چاہئے اور بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کے مابین خلا ء کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی حالیہ تقرریاں قابل تحسین ہیں۔

Related Posts