کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی درہم برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی درہم برہم
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی درہم برہم

کراچی: شہر قائد میں مختلف فالٹس کا بہانہ بنا کر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش جاری ہے۔

لیاری، عثمان آباد، گلبہار، شومارکیٹ گارڈن، آگرہ تاج، شیرشاہ، سائٹ، بلدیہ، گلشن حدید، گڈاپ، ملیر، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، لانڈھی اور کورنگی میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس اور قصبہ کالونی میں بھی بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب ہے۔شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم کے الیکٹرک کے دعوؤں کے برعکس اب بھی مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث جو لوگ قرنطینہ میں ہیں یا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

Related Posts