اسموگ کی سنگین تر ہوتی صورتحال، اسکولز کی چھٹیوں میں مزید اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بی بی سی

پنجاب میں اسموگ کی سنگین تر اور بے قابو ہوتی صورتحال کے باعث اسکولز کی چھٹیاں 24 نومبر تک بڑھا دی گئیں۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق مری کے سوا پنجاب کے تمام اضلاع میں نجی وسرکاری اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

صوبے کے تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے اور نجی اداروں کے نصف عملے کو آن لائن شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Related Posts