اسلام آباد: شہر اقتدارمیں ورلڈ ٹوبیکو سے کے حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پانچ لاکھ سے زائد سگریٹس اور بڑی تعداد میں شیشہ کو تلف کیا گیا۔
تقریب سے ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ٹوبیکو سیلرز کی ایکسائز اسلام آباد میں کمپیوٹرائز رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
رجسٹریشن کے بعد انھیں قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنا ہو گا،کم سن افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے،اسکول اور کالج کی حدود میں سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے۔
بلال اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے،اسلام آباد میں 537 مقامات سموک فری زون ہیں،اسلام آباد میں پبلک پارکس، ہائی رائز بلڈنگز، ہوٹلز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس بھی سموک فری مقامات میں شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ٹو بیکو فری کرنے کی کوشش ہے،اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ آپریشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ سے زائد سمگل شدہ سگریٹ قبضے میں لیے گئے،اسلام آباد میں سکولوں اور کالجوں کے قریب سگریٹ کی فروخت کو مکمل کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
اسلام آباد کے بعد دوسرے صوبے بھی ٹوبیکو وینڈر ایکٹ لا رہے ہیں،معاشرے کو ٹوبیکو فری کرنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
مزید پڑھیں:3 ہفتوں کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ