کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار اور سابق فلم اسٹار حمزہ علی عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کو بھارت میں جاری ہندوتوا کے پیروکار شدّت پسندوں کی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ متعدد مسلمانوں کو گلیوں میں شہید کردیا گیا، مسجد کی بے حرمتی کی گئی جبکہ مسلمانوں کے گھر اور کاروبار تباہ کردئیے گئے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ بھارتی دارالحکومت دہلی ہندوتوا کے پیروکار شدّت پسندوں کی دہشت گردی کا شکار ہے، عالی برادری کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو پورا خطہ جو پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہے، وہ ظلم و تشدد کے ایک ایسے دور میں داخل ہوجائے گا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھاہوگا۔
Several Muslims murdered on the streets, mosque vandalised, Muslim homes/businesses burned, DELHI terrorised by Hindutva extremists. The world MUST TAKE NOTICE or else this entire fragile region can descend into unprecedented violence. #DelhiBurning #DelhiRiots #DelhiCAAClashes
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) February 25, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے جو مودی کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات کا رونما ہونا بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں: پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔پاکستان