چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کہا کہ دنیا کو علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا،انہوں نے او آئی سی کی 48 ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

چینی وزیر خارجہ کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دنیا کو علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے،پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔

وانگ ژی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سکیورٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین جامع خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

آرمی چیف نے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کو افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنا بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد اور انکے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مشترکہ وژن اور حکمت عملی کے ذریعہ موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا، یہ چیلنجز خطے کے امن اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں۔سپہ سالار نے چینی وزیر خارجہ کے دورہ اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

Related Posts