دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی اسکاوٹس کا عالمی دن منایا جارہاہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Scouts will be celebrated today around the world

کراچی :اسکاوٹوں کا عالمی دن آج 22فروری کو منایا جارہاہے, دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یہ دن ساتھ منایا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں اسکاوٹس اپنے ضلعی اوریونٹوںو گروپوں کے ہیڈ کوارٹرز میں تقاریب منعقد کرتے ہیں امسال بھی اسکاوٹس تقاریب منعقد ہونگی جس میں بانی اسکاوٹ تحریک لارڈ بیڈن پاول کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے محمد صدیق میمن آڈیٹوریم میں صبح 10بجے ڈسٹرکٹ ساوتھ ڈی ایم سی اسکولوں کے اسکاوٹس کے مابین ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوگا جبکہ اس روز کھڈا لیاری میں روز ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت اورپٹنی اسکاوٹس گروپ کے تحت بھی تقاریب منعقد ہوں گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں26جنوری کو جذام کا عالمی دن منایاگیا

علاوہ ازیں مرکزی پروگرام سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی تربیتی مرکز گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ہوگی ۔رات 8 بجے ہونے والے کیمپ فائر میں سندھ بھر کے منتخب اسکاوٹس شریک ہونگے اور لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

Related Posts