ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما لا پتا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نانگاپربت کی مہم جوئی کےدوران دو پاکستانی کوہ پیما شہروزکاشف اور موسیٰ سدپارہ لاپتا ہوگئے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق دونوں کوہ پیما چوٹی سرکرکے واپس پر پیما لاپتا ہوئے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ داخلہ کو فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کا کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کیلئے روانہ

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کو ریسکیو آپریشن کےلیے آرمی ایوی ایشن کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے آج بروز منگل 5 جولائی کو صبح 8:54 پر نانگا پربت چوٹی سر کی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

کوہ پیما شہروز کاشف کو 2 گینیز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔

شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔ 8 ہزار میٹر سے اونچی 8 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز پاکستان کے محمد علی سد پارہ کے نام ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سردیوں کے دوران کےٹو سرکرنے کے دوران محمد علی سدپارہ اور انکے تین ساتھی لاپتہ ہوگئے تھے۔

Related Posts