دُنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام الناس کو نظامِ جمہوریت میں پارلیمان کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور جمہوری اقدار سے روشناس کرانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اپنی جنرل اسمبلی میں قرارداد نمبر 72/278 منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ 1889ء میں عالمی پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کا قیام عمل میں لایا گیا، لہٰذا یہ دن پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہاراشٹر میں مسلم شخصیات سے منسوب شہروں کے نام تبدیل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوری نظامِ حکومت کے تحت پارلیمانی نظام یعنی قومی و صوبائی اسمبلیاں اور سینیٹ اپنا کام کر رہے ہیں جس سے فیصلہ سازی آسان ہوئی۔ ماہرینِ سیاسیات کا کہنا ہے کہ عالمی دن کے موقعے پر شعور اجاگر کرنا اہم کام ہے۔

تاریخی اعتبار سے اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک نے پارلیمانی نظام اور تنظیموں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ پارلیمانی تنظیمیں اقوامِ متحدہ کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے دوران اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ نظامِ جمہوریت کا سب سے بڑا دعویٰ عوامی خدمت ہے۔

پارلیمانی نظام میں اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن قرار دیا جاتا ہے جس سے ایک ہی موضوع کے نت نئے پہلو سامنے آتے رہتے ہیں اور معاملہ زیادہ گہرائی و گیرائی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔ آج پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقعے پر مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

Related Posts