افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل میں دنیا پاکستان کی مدد کرے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل میں دنیا پاکستان کی مدد کرے، فواد چوہدری
افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل میں دنیا پاکستان کی مدد کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل میں دنیا پاکستان کی مدد کرے۔ انہوں نے رونما ہونے والے مسائل کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک کے بارے میں پاکستان کے مشورے کو نظرانداز کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

ترکی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی بات پڑے کیونکہ ماضی قریب میں ہمارے مشوروں کو نظر انداز کیا تھا، اگر پاکستان اور وزیر اعظم کے مشورے کو سنا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پاکستان کے لیے بہت تشویشناک ہے۔ ہمیں 1988 میں بھی ان مسائل سے گزرنا پڑا تھا جب روس نے افغانستان چھوڑا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان پہلے ہی 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ ہماری معیشت اس بڑی تعداد میں مہاجرین کی دیکھ بحال کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان تنازع کو حل کرنے کےلیے روس، چین، امریکا اور پاکستان نے مشترکہ طور پر کوششیں کی ہیں۔ ترکی، پاکستان، ایران اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل دوسرے گروپ کو بھی فعال ہونے کی ضرورت ہے تاکہ بحران کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔

فواد چوہدری نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں استحکام لانے کی پوری کوشش کر رہا ہے کیونکہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ افغانستان میں ایک جامع حکومت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مہاجرین کا کوئی بحران نہیں ہے، پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کو کابل سے نکالا ہے اور جہاں تک تارکین وطن کا تعلق ہے ہماری سرحد فی الوقت معمول کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی، بلاول بھٹو زرداری

Related Posts