عالمی رہنماؤں کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World leaders felicitate Shehbaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر کے رہنماؤں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

شہبازشریف نے مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے جس پر مختلف بین الاقوامی رہنماؤں نے نومنتخب وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے حلف برداری کی تقریب کے بعد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے عوام کے لیے کامیابی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے باہمی مفادات پر امریکا اور نئی حکومت کے درمیان قریبی تعاون کی توقع ظاہر کی۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان کی تاریخ میں اس وقت کی نازک نوعیت پر زور دیتے ہوئے نئی حکومت سے تمام شہریوں کے مفاد کے لیے کام کرنے اور ضروری اصلاحات پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے نئے وزیراعظم کو مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں فلسطین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تاریخی رشتے پر زور دیا گیا۔ محمود عباس نے فلسطینی عوام کے حقوق اور انصاف کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کی تعریف کی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اپنے مبارکبادی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد پر زور دیتے ہوئے طویل مدتی دوطرفہ شراکت داری کے فروغ پر روشنی ڈالی۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ذاتی طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ترک اور ایرانی صدور نے بھی شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

Related Posts