ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، حمزہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

میلبرن: پاکستان کے اسکواش پلیئر حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ہوئی ہے، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا۔

حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔

تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے،  فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینا چاہتے ہیں، محمد حارث

میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔

قبل ازیں حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے ملائیشیا کے پلیئر جواچم چو کو 1-3 گیمز سے شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کے مقابلے میں حمزہ خان کی کا اسکور 8-11، 9-11، 7-11، اور 10-12 رہا۔

خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

Related Posts