اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے جبکہ وطن کے نوجوان قومی جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوجوان قومی جذبے سے سرشار ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں اور ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں جبکہ رضاکارانہ جذبات سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخر ہیں۔
عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئےٹائیگر فورس کےقیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ نوجوان قومی جذبے سے سرشار ہو کر کرونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں،ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں۔رضاکارانہ جذبوں سےلیس یہ نوجوان قوم کافخر ہیں۔ @ImranKhanPTI https://t.co/uTfZ5TvPCg
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 18, 2020
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے باعث ایک بڑی تعداد میں عوام الناس بے روزگاری کا شکار ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان بے روزگار افراد کیلئے احساس کیش پروگرام آج شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں: بے روزگار افراد کیلئے احساس کیش پروگرام آج شروع ہوگا