پاکستان سمیت دُنیا بھر میں تحفظِ خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں تحفظِ خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں تحفظِ خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں تحفظِ خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے  جبکہ کرۂ ارض پر موجود تقریباً تمام ممالک خوراک کے معاملات میں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق خوراک میں بیکٹیریا، کیمیکل یا حشرات کی موجودگی اور آنکھ سے اوجھل مضرِ صحت اشیاء نے انسانوں کیلئے خوراک کو ناقابلِ استعمال بنا دیا ہے جس کے تحفظ کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اکثر اوقات فصلوں کو کیڑے مکوڑوں سے پاک کرنے کیلئے کیڑے مار زہراسپرے کیے جاتے ہیں جس کے باعث خوراک کی فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی غذائیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

خوراک کی زنجیر (فوڈ چین) کے ہر مرحلے پر خوراک کا تحفظ یقینی بنانا خوراک کے پیداکاروں کا فرض ہے جن میں کسان سے لے کر صنعتکار اور حکومتی عہدیداروں تک تمام افراد شامل ہیں۔

بازاروں اور منڈیوں میں گندم، آٹا اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار اور مڈل مین سے لے کر ریڑھی لگانے والے سبزی فروش تک ہر شخص خوراک کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

تحفظِ خوراک کے عالمی دن کے موقعے پر عوام الناس میں یہ شعور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے کہ خوراک کا تحفظ دراصل نسلِ انسانی کی صحت کا تحفظ جبکہ صحت معیارِ زندگی کا سب سے اہم اصول ہے۔ 

 

Related Posts