عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزدیمر نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ دائرکر دیا ہے۔
براق اوزدیمر نے کہا ہے کہ ان کے والد نے ریستوران کے ملکیتی حقوق ان کی مرضی کے خلاف فروخت کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
بین الاقوامی شہرت یافتہ شیف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ والد کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ انہوں نے ان کے مشہور ریستوران چین کے ملکیتی حقوق خفیہ طور پر کسی اور کو فروخت کر دیے۔
العربیہ کے مطابق براق نے اپنے پیغام میں اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ پکوان سازی کی دنیا میں اب انفرادی طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں براق کہہ رہے ہیں کہ اب استنبول میں صرف ایک ریستوان کے علاوہ کوئی دوسرا ہوٹل نہیں رہا۔
انہوں نے اپنے صارفین سے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میرے نام اورشہرت کو چرانے والوں سے ہوشیار رہیں گے اوردھوکا نہیں کھائیں گے۔
انہوں نے والد سے اختلاف کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ ریستوران کے حقوق ان کے علم میں لائے بغیرایک غیرملکی تاجر کو فروخت کرنا درست نہیں تھا۔
واضح رہے براق کا اپنے والد سے اختلاف اس وقت شروع ہوا جب ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی امداد کے لیے براق نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، جس پر انہیں والد کی جانب سے مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے آبائی علاقے حطائے میں زلزلہ زدگان کی امداد میں رکاوٹیں ڈالنے پر ان کے اپنے والد سے تعلقات کشیدہ ہوتے گئے جس پر انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔
توقع ہے کہ مقدمہ کی پہلی پیشی کی سماعت ستمبر کے اوائل میں ہو گی۔ مدعی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جن ریسٹورانٹس کو دھوکے سے لیا گیا ہے وہاں سے ان کا نام اورتصویر ہٹا دی جائے۔