اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں، تحفظِ ماحول اور آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے، جبکہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال 5 جون کے روز ماحولیات کا عالمی دن منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔دن منانے کا آغاز سن 1974ء میں ہوا۔ رواں برس اِس دن کا عنوان صرف ایک زمین رکھا گیا ہے جس کے تحت زمین کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دن میں سونا آپ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے؟