ٹریفک حادثات دہشت گردی سے بڑا مسئلہ، روزانہ درجنوں اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Day of Remembrance for Road Traffic Victims

اسلام آباد :دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ٹریفک حادثوں کے متاثرین کا عالمی دن منایاگیا، تاہم رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ایسے وقت منایا گیا جب جڑواں شہروں کی سڑکوں پر فیض آباد بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا شدید دباؤ تھا۔

اقوام متحدہ کے اعلان کردہ عالمی دن کے موقع پر روڈ سیفٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرفطری اموات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک حادثات ہیں، ہر سال بے شمار معصوم جانیں ٹریفک حادثات کی نظر ہوجاتی ہیں۔

عالمی دن کے موقع پر مقامی طلباء و طالبات نے یوتھ یونائیٹڈ ٹو سرو دی نیشن (وائی یو ایس ٹی این)کے پلیٹ فارم سے تصاویری پوسٹرز کے مقابلے کا اہتمام بھی کیا۔

طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ گاڑی چلاتے ہوئے ہر ڈرائیور کو تیزرفتاری سے گریز کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پیدل چلنے والوں کو بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر محمد شاہد کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 3700لوگ ٹریفک حادثوں میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

عالمی سطح پر پانچ سے 29سال کے لوگوں کی غیرفطری موت کی بڑی وجہ ٹریفک حادثات کو قرار دیا جاتا ہے۔

وائی یو ایس ٹی این سے وابستہ طلباء و طالبات نے اقوام متحدہ کی طرف سے سالانہ بنیادوں پر عالمی دن منانے کو ایک اچھی کاوش قرار دیا۔

مزید پڑھیں:ناظم آباد اور ڈرگ روڈ پر دو شہری حادثات میں ہلاک، ایک کو ٹرین نے کچل دیا

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعے سال 2021تا 2030کو روڈ سیفٹی کی آگاہی مہم میں تیزی لانے کیلئے مختص کردیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کو بھی اپنی سڑکوں پر محفوظ سفر یقینی بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Posts