ورلڈکپ، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کیخلاف کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد دکن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں ایک بار پھر قومی ٹیم ایکشن میں ہوگی اور اس بار پاکستان کا مقابلہ ایک بار پھر سری لنکا سے ہے، وہی ٹیم جس کے خلاف جنوبی افریقا نے رنز کے انبار لگائے تھے۔

ٹیم پاکستان نے سری لنکا سے مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور حیدرآباد دکن میں بھرپور پریکٹس کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے میچ میں قومی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق امام الحق کے ساتھ اننگز شروع کریں گے ۔

بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل اور افتخار احمد بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے جبکہ شاداب خان اور محمد نواز بطور آل راؤنڈر اور حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف فاسٹ بولنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت چھوڑدیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، اس سے پہلے صبح 10 بجے انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دھرم شالہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 156 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں، قومی ٹیم نے 92 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے 59 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر رہا جبکہ چار میچز بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ میچز میں بھی پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں آٹھ بار آمنے سامنے آئیں اور گرین شرٹس نے سات میچز اپنے نام کیے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Related Posts