ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈ کو 56 رنز سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈ کو 56 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈ کو 56 رنز سے شکست دے دی

سڈنی: بھارت نے ورلڈ کپ کے آج کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کو 56 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔

بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، تاہم روہت شرما نے 53 اور ویرات کوہلی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سوریا کمار یادیو 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست دے دی

نیدرلینڈ کا ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز نہیں تھا، ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 123 رنز بناسکی۔ اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم، میکس او ڈاؤڈ اور ڈی لیڈز نے 16، 16 رنز اسکور کیے لیکن بڑی پارٹنرشپ کرنے میں ناکام رہے۔

دیگر بلے بازوں میں کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 9، ٹم پرنگل 20، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 اور فریڈ کلاسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے، بھنشور کمار، ارشدیب سنگھ اور ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

Related Posts