ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت ورلڈکپ مقابلے کیلئے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں 1 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ لائیو میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اختتام پر ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرسکتی ہے۔

پاکستان اپنے ورلڈکپ کے میچز سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر چنئی اور بنگلورو میں کھیل سکتا ہے جبکہ کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز کو بھی پاکستان کے میچز کی میزبانی کا ممکنہ مقام سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ میچز، کراچی میں تماشائی اسٹیڈیم کا رُخ کیوں نہیں کررہے؟

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک مؤقف اپنائیں گے۔

اس سے قبل ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس پر پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تو ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی شرکت بھی ممکن نہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی مسائل درپیش ہیں اس لیے اپنی ٹیم بھیجنے کیلئے حکومتی کلئیرنس کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی میگا ایونٹس کا شیڈول ایک سال پہلے ہی جاری کردیا جاتا ہے، 2019 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے گزشتہ ورلڈکپ میچز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان بھی 12 ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا مگر اس بار پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سال 2016 میں بھارتی سرزمین پر آخری بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھی۔

Related Posts