ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیتنے کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیتنے کے لیے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔

علیزہ سحر کی مبینہ المناک موت کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مچل مارش محض 9 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 132 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 71، مارنس لبوشین 62، جوش انگلس 14، کیمرون گرین 8 اور مچل اسٹارک 0 رن بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ وارنر نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان پیٹ کمنز 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بِیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آرین دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی بڑے مارجن سے جیت درج کرکے نیٹ ریٹ کو بہتر بنائیں اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سابق چیمیئیز کو اَپ سیٹ کردیں۔

Related Posts