کراچی کے مسائل پر عالمی بینک نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مسائل پر عالمی بینک نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ
کراچی کے مسائل پر عالمی بینک نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد عالمی بینک نے کراچی کے مسائل پر سندھ حکومت سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر  نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ہمراہ چیئر مین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی موجود تھے۔ 

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سندھ کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے ورلڈ بینک کے ساتھ آبپاشی کے پروجیکٹس کیے جبکہ کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹرٹیجی پراجیکٹ شروع ہوگیا ہے،

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اگست کی بارشوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔اوسطاً 200 ایم ایم بارشی ہوئی ہے۔شدید بارشوں نے شہر کے انفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچایا۔کراچی کے علاوہ میرپورخاص ، بدین ، سانگھڑ اور عمر کوٹ میں بھی بارشوں نے تباہی مچائی۔ 

دورانِ گفتگو وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں زراعت تباہ ہوگئی ہے۔ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک سندھ حکومت کے ساتھ انفرااسٹرکچر کی تعمیر ِ نو میں تعاون کرے۔دیہی علاقوں میں بھی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے مدد کی جائے۔ 

ورلڈ بینک سے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے  کراچی کی اربن پراپرٹی سروے کرنے کی درخواست کی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کہا کہ کراچی کو فوری بریگیڈ سروس اور ایمبولینس سروس کی ضرورت ہے۔ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ کابینہ تعینات کرے گی۔وزیرِ اعلیٰ

Related Posts