عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی، رقم بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم تک رسائی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے ۔
بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
عالمی بینک کے مطابق دونوں منصوبے پاکستان کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت مکمل ہوں گے ۔۔