ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 23 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی بینک نے یوکرین کیلئے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظورکرلیا
عالمی بینک نے یوکرین کیلئے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظورکرلیا

اسلام آباد: عالمی بینک نے تعلیم و صحت کے شعبے کو ترقی دینے اور ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کی کاوشوں کیلئے پاکستان کو 23 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ورلڈ بینک نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کاوشوں میں تعاون کیلئے گرانٹ اور کریڈٹ کی منظوری دے دی جس کے تحت خیبر پختونخواہ کے ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے جبکہ باقی 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تعلیم اور صحت کے شعبے میں استعمال ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری کردہ عالمی بینک کے بیان کے مطابق گرانٹ کا مقصد پاکستان میں افرادی قوت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ بلوچستان اور کے پی کے میں مستقبل کی معاشی نمو تقویت حاصل کرسکے۔

پاکستان کیلئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پٹچاموتو نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم و صحت کی دیکھ بھال اور جامع ترقی کو ترویج دینا گرانٹ کے اہم مقاصد ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی بینک کی سرمایہ کاری تعلیم اور صحت تک عوام کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد دے گی۔ خاص طور پر کم آمدن والے اور پسماندہ طبقات اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پروجیکٹ سے 25 فیصد آبادی مستفید ہوسکے گی جبکہ حکومت کو صحت کی سہولیات کی دستیابی، استعمال اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

Related Posts