مودی بھارت میں اقلیتوں پر ظلم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی بھارت میں اقلیتوں پر ظلم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔فردوس عاشق اعوان
مودی بھارت میں اقلیتوں پر ظلم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم  کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی اپنی بدنیتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ بھارت میں اقلیتیں امتیازی اور متصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ بھارتی شہر میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 4 ماہ سے زائدوقت سے کرفیو نافذ ہے۔کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں امتیازی شہریت کے متنازع قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق احتساب کا بھاشن دینے سے پہلے سرکاری گاڑیوں، فرنیچر اور برتنوں کا حساب کب دیں گی؟

پیپلز پارٹی رہنما پلوشہ خان نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں جبکہ شیخ رشید کی مثال چور کی طرح ہے۔ 

مزید پڑھیں: فردوس عاشق سرکاری برتن بھی نہیں چھوڑتیں،پلوشہ خان

Related Posts