تمام یونین کمیٹیوں میں بلاتفریق کام کروارہے ہیں،چیئرمین بلدیہ غربی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تمام یونین کمیٹیوں میں بلاتفریق کام کروارہے ہیں،چیئرمین بلدیہ غربی
تمام یونین کمیٹیوں میں بلاتفریق کام کروارہے ہیں،چیئرمین بلدیہ غربی

کراچی:چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسپرے اور دیگر جاری امور میں مذید بہتری لائی جارہی ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی شریک تھے۔

چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام پارلیمانی لیڈرز سے رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے تجاویز طلب کیں جس پر پالیمانی لیڈران نے کہا کہ ہم سب کی نظریں آپ کی جانب مرکوز ہیں کیونکہ آپ جس طرح کونسل کو ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند لے کر چل رہے ہیں۔

تمام یونین کمیٹیوں میں بلاتفریق کام کروارہے ہیں خصوصا کورونا وائرس کے حوالے سے بلدیہ غربی میں جو اقدامات کیئے جارہے ہیں اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب، کنڈی مینوں کی تعداد میں اضافہ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کیں۔

چیئرمین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کا ایک پیج پر ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ تمام جماعتوں کا ایجنڈا صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔

چیئرمین نے کورونا وائرس اور دیگر امور میں میونسپل کمشنر کے اقدامات کی تعریف اور سینٹیشن کے افسران و عملہ کی کارکردگی اور فرض شناسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں ایکسین سائٹ کے والد(جن کا گذشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا) کیلئے فاتحہ بھی کرائی گئی۔

Related Posts