الیکشن کا پروگرام وڑا ہوا نظر آرہا ہے، الیکشن کمیشن ایک پارٹی کی خدمت میں مصروف دکھائی دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اقوام متحدہ کے اہم ادارے میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا
اس موقع پر آئی پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران اسماعیل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان آئی پی پی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں جو آئی پی پی کے نظریے کی سچائی اور پارٹی کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سندھی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، بھٹ شاہ و دیگر ہمارے بزرگوں نے ہمیں شاندار ثقافت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سے سات سو سیاسی ورکرز آج آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عمران اسماعیل نے اس موقع پر پارٹی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو ویمن ونگ کی صدر نامزد کیا گیا ہے، فیروز شیخ کو سینئر نائب صدر سندھ نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پروگرام وڑا ہوا نظر آرہا ہے، الیکشن کمیشن ایک جماعت کی نوکری کرتا نظر آرہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اس جماعت کے ممبر دکھائی دیتے ہیں۔