سعودیہ سے آئے ہوئے محنت کش ، واپسی کے لئے تاحال ٹکٹوں سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودیہ سے آئے ہوئے محنت کش ، واپسی کے لئے تاحال ٹکٹوں سے محروم
سعودیہ سے آئے ہوئے محنت کش ، واپسی کے لئے تاحال ٹکٹوں سے محروم

اسلام آباد:سعودی عرب سے کورونا وائرس وبا کے دوران آئے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں محنت کش کرب میں مبتلا، ٹکٹوں کے حصول کے لئے خوار کرایا جانے لگا۔

سعودی عرب کی جانب سے تمام افراد کو واپس آنے کا کہہ دیا گیا ہے، مگرپاکستان میں سعودی عرب سے آئے ہوئے محنت کشوں نے واپس جانے کے لیے اپنی اپنی ائیر لائنز سے رابطہ کیا تو سعودی عرب سے ٹکٹ لے کر آنے والوں کو ٹکٹ اوکے کرکے نہیں دیا جارہا۔

سعودی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اکانومی کلاس کی بجائے ایگزیکٹ کلاس میں سفر کریں،جب کہ مسافروں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بزنس کلاس میں سفر کریں اکانومی کلاس کا کرایہ ستر ہزار روپے ہے جبکہ بزنس کلاس کا ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔

پریشان افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں کچھ کھانے پینے کو باقی نہیں رہا،ہم چھ ماہ سے گھروں میں بیکار بیٹھے ہوئے ہیں،سعودی عرب ایئرلائن کے باہر نہ پینے کے لئے پانی ہے نہ ہی بیٹھنے کے لیے جگہ ہے،عملہ ہم سے بالکل تعاون نہیں کر رہا۔

اس حوالے سے نہ ہی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی سمندر پار پاکستانیوں کے مشیر زلفی بخاری کی طرف سے کوئی ایکشن لیا گیا ہے، ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہم لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔

خدارا اب آنکھیں کھول لیں ہمیں واپس بھیجوائیں،فلائیٹس زیادہ سے زیادہ چلائیں،جب ہم کاغذات مکمل کر کے سعودی ایئرلائن کو دیتے ہیں تو ان کو رد کر دیا جاتا ہے پھر اگلے دن آنے کو کہا جاتا ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ ایم ایم ٹی وی نیوز کی آج کی کاوش اور کوریج کے دوران ہی ہمیں ٹکٹ ملنا شروع ہو گئی ہیں ہم سب ایم ایم نیوز کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس چینل کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین۔

مزید پڑھیں: سعودیہ سے آئے پاکستانیوں کو ٹکٹوں کے حصول کیلئے بلیک میل کیا جانے لگا

Related Posts