ویزوں کی میعاد ختم ہونے کا ڈر، سعودیہ سے آئے محنت کش مہنگی بکنگ کروانے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویزوں کی معیاد ختم ہونے کا ڈر، سعودیہ سے آئے محنت کش مہنگی بکنگ کروانے پر مجبور
ویزوں کی معیاد ختم ہونے کا ڈر، سعودیہ سے آئے محنت کش مہنگی بکنگ کروانے پر مجبور

اسلام آباد:پی آئی اے ہیڈ آفس میں بیرون ملک خصوصاً سعودی عرب جانے والے محنت کشوں کا رش آخر کار ختم ہوگیا،جن محنت کشوں کے ویزے کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہورہی تھی انہوں نے مہنگے داموں ٹکٹس خریدے،ون وے ٹکٹ 1 لاکھ 29 ہزار یا ایک لاکھ پچاس ہزار میں خرید کر واپس اپنی نوکریوں پرسعودیہ عرب روانہ ہوگئے۔

پردیسیوں کے اہل خانہ کے مطابق ملک میں پہلے ہی بہت بے روزگاری ہے اگر ہمارے کمانے والے مقررہ وقت پر سعودی عرب اپنی نوکریوں پر نہ جاتے تو گھر کا نظام چلانا مشکل ہو جاتا ہے، جیسے تیسے کر کے بہت سارے محنت کش اپنے منزل مقصود پر پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث انڈین شہریوں کا داخلہ اور ان کی فلائٹس بند کر دی گئی ہیں اس خدشے کے پیش نظر جو پاکستانی کرونا وائرس وبا کے دوران پاکستان آئے تھے انہیں یقین تھا کہ شاید سعودی عرب پاکستان سے آنے والے محنت کشوں کو واپس نہ لے۔

انہوں نے مہنگے داموں ٹکٹیں خریدی اور وہ واپس لوٹ گئے،پی آئی اے ہیڈ آفس میں رش تو ختم ہوچکا ہے،ٹکٹ مل رہے ہیں،مگر بہت مہنگے ہیں جو ریٹرن ٹکٹ 70ہزار روپے کا ملتا تھا اب وہ ون وے ٹکٹ ایک لاکھ یا 90 ہزار میں مل رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹکٹ اس لئے مہنگے ہوئے ہیں کہ ہمارے پاس ایئرکرافٹ کم ہیں جو دیگر روٹس پر چلائے جا رہے ہیں ہم نے کچھ روٹس بند کرکے سعودی عرب کے لیے زیادہ فلائٹس کا بندوبست کیا ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی قسم کی کوئی بھی سہولیات پی آئی اے کی طرف سے یا حکومت کی طرف سے نہیں دی گئیں جس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔

Related Posts