کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں شاہراہوں کی تعمیر پر کام جاری ہے جس کا رواں برس ہدف 2 ہزار 700 کلومیٹر رکھا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ گزشتہ برس سڑکوں کی تعمیر کیلئے تقریباً 2 ہزار 500 کلومیٹر کا ہدف رکھا گیا جس پر کام جاری ہے جبکہ رواں برس ہدف میں اضافہ کیا گیا۔
پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ رواں برس 2 ہزار 700 کلومیٹر ہدف ہے جس میں شاہراہیں، اندرونی سڑکیں اور فارمز سے مارکیٹ جانے والی سڑکیں شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہم نے محکموں کو آگاہ کردیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے معیار کا خیال رکھا جائے اور مانیٹرنگ اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے سڑکوں کا جال بچھایا جائے۔
Ongoing last year nearly 2500 km planned and under execution and this year its plus 2700km Main, internal and farm to market roads.
Departments are told rhat quality execution,monitoring and well planned mechanisms be adopted.
*Blue new Roads* pic.twitter.com/ae1YGDEeA0
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) July 29, 2020
انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بلوچستان کا نقشہ بھی پیش کیا جس میں نیلے رنگ سے ظاہر کی گئی سڑکیں نئی ہیں جن پر رواں برس کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے جس کے دوران حکومت کی توجہ سڑکوں پر ہے۔
ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں ہماری توجہ بہتر ذرائع آمدورفت اور رابطے کیلئے سڑکوں کی تعمیر پر ہے جس کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی پر بھی کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی بلوچستان میں حکومت کی توجہ سڑکوں پر ہے۔عاصم سلیم باجوہ