سوئس اکاؤنٹ کیسز کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام شروع کردیا ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید
لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن انکوائری نے سوئس اکاؤنٹس کھلوانے کے احکامات دیئے ہیں اور اس پر بھی کا م شروع کردیاہے،گزشتہ حکومت کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی طور پر زندہ ہیں، افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،افواہوں کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں ہے،پیوٹن اور ٹرمپ نہیں مان رہے، ہم الیکشن نتائج مان رہے ہیں۔

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو عام انتخابات سے زیادہ ووٹ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ زندہ ہے،ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں جمہوریت جیتی ہے، جب دو پہلون اکھاڑے میں اترتے ہے تو ایک پہلوان جیتا ہے۔

جولوگ عمران خان کے ووٹوں کا غلط اندازہ کررہے تھے ان کو مایوسی ہوئی ہوگی۔کل کے انتخابات یہ بتاتے ہیں کہ مستقبل میں پنجاب کے اندر انتخابات پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو وہ خیرات میں کتنی نشستیں دیتے ہے میں کچھ کہہ نہیں سکتا،عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل ڈالی جائے۔

عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے،ایف آئی اے میں کئی سالوں سے جو لوگ براجمان ہیں ان کو ان جگہوں پر بھیجاجائے گا جہاں ان کی جگہ بنتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈسکہ میں سیکیورٹی کے زبردست انتظامات کرنے پر رینجرز اور پولیس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس اکانٹس کھولنے کی بھی سفارش کی، اب سوئس اکاؤنٹ کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا، گزشتہ حکومت نے سوئس اکاؤنٹ معاملے پر60ملین ڈالر دیئے وہ ہم سب کے پیسے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ختم نبوت کا سپاہی وزیرداخلہ ہو۔ وہاں کسی کو سوچنا بھی نہیں چاہئے کہ اس پربھی کوئی لچک ہوسکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا وقار،ناموس رسالت پر طے کیا اسمبلی میں مسودہ لائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے کہ بھارت سے آرٹیکل370کی واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہورہا ہے، دو ڈیموں پر کام شروع ہے۔

وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان جائیں گے اور پیکج کا اعلان کریں گے، مہنگائی کو وزیراعظم عمران خان خود دیکھ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور حکوت کی پوری کوشش ہوگی کہ ماہ رمضان میں مافیااو رلوٹ مار کا دھندا کنٹرول کیا جائے۔

Related Posts