کراچی: پاکستان میں آسٹریلین طرز کی پچز بنانے کیلئے آسٹریلیا سے درآمد کی گئی مٹی سے نیشنل اسٹیڈیم میں کام شروع کردیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پرانی مٹی ہٹا کر نئی پچز پر کام کیا جارہا ہے، کینگروز کے دیس سے منگوائی گئی مٹی ڈال کر باؤنسی وکٹس بنائی جائیں گی جس کیلئے پچز کی بنیاد ڈالی جارہی ہے۔
ابتدائی طور پر 2 پچز کی مٹی کو آسٹریلوی مٹی سے تبدیل کیا جائے گا، یہ مٹی سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلیا سے منگوائی تھی، پاکستان کے دیگر سٹیڈیمزکی پچز کو بھی معیاری بنانے کیلئے آسٹریلین مٹی ڈالی جائے گی۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں محمد رضوان کا اپنے ٹیچر کو قرآن کا تحفہ
دوسری جانب بھارتی ریاست اڑیسہ میں المناک ٹرین حادثے پر پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے لکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ ہی تکلیف دہ ہوتا ہے، میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں۔
واضح رہے کہ 3جون کو بھارتی ریاست اڑیسہ میں 2 مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے سبب بھاری جانی نقصان ہوا۔