اب ٹوئٹر پر طویل تحریریں بھی پوسٹ کی جا سکیں گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے الفاظ کی حد ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے بعد ٹوئٹر پر طویل تحریروں کو پوسٹ کرنا ممکن ہوجائے گا۔

نیا فیچر آنے کے بعد آپ کو ایک ٹوئٹ 280 حروف میں مکمل کرنے کی فکر نہیں رہے گی۔

ٹیک کرنچ کے مطابق ٹوئٹر نوٹس نامی یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کے بارے میں لیکس کئی ماہ سے سامنے آرہی تھیں اور مئی میں ایپ ریسرچر جین منچون وونگ نے اس کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا۔

اس اسکرین شاٹ میں اسے ٹوئٹر آرٹیکل کا نام دیا گیا تھا۔

اب نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹوئٹر ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر موجود ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مخربِ اخلاق ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے نیا ڈی این ایس سسٹم متعارف

اس فیچر میں طویل تحریروں کے لیے فارمیٹنگ اور میڈیا آپشنز بھی دستیاب ہوں گے اور انہیں پبلش کرکے فالوورز سے شیئر کیا جاسکے گا۔

طویل تحریروں کے اضافے سے ٹوئٹر میں بڑی تبدیلی آئے گی جہاں کم از کم الفاظ میں لوگ اپنی بات مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔

زیادہ بڑی تحریر کے لیے لوگوں کو ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئٹس کرنا ہوتے ہیں۔

کمپنی کو توقع ہے کہ زیادہ بڑی تحریروں سے سنجیدہ پوسٹس کو زیادہ اہمیت مل سکے گی۔

اسی طرح مضامین یا بلاگز براہ راست ٹوئٹر پر شائع کرنا بھی صارفین کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

Related Posts