ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ: بلاسٹرز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ: بلاسٹرز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کر لی
ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ: بلاسٹرز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلاسٹرز نے ڈائنا مائٹس کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔

ڈائنا مائٹس نے بلاسٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے 48 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز کی بدولت بلاسٹرز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

بسمہ معروف کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔ اوپننگ بیٹر شوال ذوالفقار نے 21 رنز تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ ڈائنامائٹس کی کپتان ام ہانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 131 رنز بنا سکی۔ ناہیدہ خان نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 38 رنز بنائے۔ بسمہ معروف پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

لاہور جمخانہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو ایک رن سے ہرایا۔ چیلنجرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ ایمن انور نے 16 رنز ناٹ آوٹ اور جویریہ خان نے 16 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:حسن علی کی اہلیہ سمیعہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

اسٹرائیکرز کی طرف سے فاطمہ خان نے 16 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ہدف کے تعاقب میں اسٹرائیکرز کی ٹیم سات وکٹوں پر 114 رنز بنا سکی۔ نتالیہ پرویز نے 28 اور سیدہ عروب شاہ نے 26 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ ایمن انور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

Related Posts