کروشیا سے چھٹیاں منا کر واپس آنے والی خاتون کے بیگ میں 18 بچھو نکل آئے، خاتوں بچھو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کروشیا میں اپنی چھٹیاں منانے کے لیے گئی اور واپس آنے کے بعد وہ اپنا بچھوؤں سے بھرا سوٹ کیس دیکھ کر حیران ہوگئیں۔
خوفزدہ خاتون نے اینیمل کنٹرول سے رابطہ کیا، جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا۔
اینیمل کنٹرول کے مطابق بچھوؤں میں مادہ بچھو نے 17 بچے دیے تھے، اس وقت مادہ بچھو اور اس کے تمام بچوں کو لینز اینیمل سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آسٹریا میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے، اس سے قبل بھی کروشیا میں سے چھٹیاں منا کر آنے والوں کے ساتھ ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔