خاتون نے 16 بار گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکار کو اپنا گردہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman Donates Kidney to police Officer Who Arrested Her 16 Times

الاباما : امریکی ریاست الاباما کی ایک خاتون نے منشیات کےاستعمال پر 16 بار گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکار کو اپنا گردہ عطیہ کرکے اس کی جان بچالی۔

منشیات کی عادت سے چھٹکارہ پانے والی جوسلین جیمس نے فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں سابق افسر ٹیرل پوٹر کیلئے گردہ عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

جوسلین جیمس پولیس اہلکار کی بیٹی کے پاس پہنچی اور اپنا گردے عطیہ کرنے کی پیش کش کی، خاتون کا کہنا تھا کہ میں ٹیرل پوٹر کو اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہتی ہوں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں نے یہ پوسٹ دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ خداوند نے مجھے دو گردے دیئے ہیں جن میں سے ایک اس شخص کو دیکر میں اس کی جان بچاسکتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پاس 78 گھنٹوں کا وقت تھا اور خدا کا شکرہے کہ میں نے بروقت اس شخص کو گردہ دیکر اسکی جان بچالی، انہوں نے بتایاکہ میں ٹیرل پوٹر کو اچھی طرح جانتی ہوں۔

مزید پڑھیں:موٹروے زیادتی کیس، ایک ملزم گرفتار،ڈی این اے میچ ہوگیا

جوسلین جیمس نے بتایا کہ ٹیرل پوٹر نے منشیات کے استعمال پر مجھے 16 بار گرفتار کیا لیکن اب وہ پولیس سے ریٹائرہوچکے ہیں جبکہ میں بھی منشیات کا استعمال ترک کرچکی ہوں۔

Related Posts