جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب حادثے میں خاتون ڈرائیور نے غلطی سے بریک کی جگہ ریس دیدی جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر بینک کے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون جلد بازی میں گاڑی روکنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن بریک کی بجائے ریس پر پاؤں پڑنے سے تیز رفتاری نے حادثے کو جنم دیا۔
گاڑی بینک کے شیشوں کو توڑتی ہوئی اندر گھس گئی تاہم خوش قسمتی سے خاتون معمولی زخمی ہوئیں اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے افسوس کا اظہار کیا اور بعض نے دلچسپ کمنٹس کئے۔ کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ شائد خاتون کو پیسے لینے کی بہت زیادہ جلدی تھی اس لئے وہ گاڑی سمیت ہی بینک میں گھس گئیں۔
موقع پر موجود ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کو باہر نکلوایا اور متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔