اسلام آباد سیکٹر جی نائن ون میں خاتون کاایک شہری کے گھر پر دھاوا،اینٹوں اور پتھروں سے گھر پر وار، ذرائع کے مطابق خاتون نے غنڈوں کے ہمراہ شہری کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔
اس دوران مذکورہ خاتون نے گھر میں موجود خواتین سمیت دیگر متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مقامی تھانے کی پولیس کو موقع پر کال کی گئی، پولیس بھی مذکورہ خاتون کے آگے بے بس ہوگئی،کارروائی سے گریزاں۔ گھروالوں کی جان کو خطرات لاحق۔
سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سیکٹر جی نائن ون میں واقع ایک گھر پر دھاوا بولتے ہوئے گھر پر پتھراؤ کررہی ہے، اس دوران گھر میں موجود مرد وخواتین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
متاثرہ گھر والوں نے اس موقع پر 15پر کال کی مگر مقامی تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس ریسکیو 15پر کال کے بعد حسب روایت تاخیر سے پہنچی، متاثرہ گھر پر پہنچنے کے بعد پولیس مذکورہ خاتون کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرسکی۔
با خبرذرائع کے مطابق متاثرہ گھر کے مکینوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، مذکورہ حملہ آور خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی صدر زون فوری طور پر ایکشن لیں۔