ہمارے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ ختم ہوسکتی ہے،خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعتِ اسلامی کا دھرنا
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ ختم ہوسکتی ہے،ایک اچھے وقت اور آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان آرہا ہے، کیا ہم اچھے وقت کے لئے تیار ہیں؟

تین بڑی جماعتیں، ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دو کے تجربے ہم کر چکے ایک کا ہو رہا ہے،جو توڑنے اور بکھیرنے کے فارمولے تھے وہ سب ناکام ہو چکے،حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو ہم کو ختم کرنے آئے تھے آج انکے حوصلے ختم ہونے والے ہیں،ہماری سیاسی آزادی اور تعلیم پر قدغن لگانے والوں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔

ہمارے طرز سیاست نے جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کو متحد کردیا تھا، ہم بڑے خوش نصیب تھے کہ آزادی ملی مگر بدنصیبی سے ہم اسکی قدر نہیں کرسکے،ہم نے آزادی کی بھاری قیمت کے باوجود آزادی کی قدر کیوں نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر اسلئے نہ ہوسکی کہ پاکستان انکے ہتھے لگا جو سب سے بڑے غلام تھے،آج عہد کرتے ہیں جس مقصد کیلئے یہ ملک بناتھا اسکو جان دیکر بھی بچائیں گے،ہماری تحریک کے زیر اثر ہی ہماری سیاست رہے گی۔

سیاست ایم کیوایم کا مقصد نہیں صرف نظریہ تک پہنچنے کا راستہ ہے،نام نہاد جاگیردارانہ جمہوریت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے،جس ایم کیوایم کوستتائس پر روک دیا تھا مگر آج ہم حکومت کے ساتھ نہ ہو تو حکومت چل نہیں سکتی،ہمارے ساتھ کے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے نہ حکومت ختم ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ وہ ایم کیوایم قائم نہیں رہ سکتی جو پاکستان کی مجوزہ سیاست کی نقل کرے،ایم کیوایم کے راستے پر چل کر پاکستان بچ سکتا ہے، ایک دوسرے سے لڑنا نہیں ایک دوسرے کیلئے لڑنا ہے ہم نے قربانیاں اس لئے نہیں دیں، جیلیں یوں نہیں بھری کہ اپنا حق مانگیں،ہماری تنظیم سے وابستگی کے باوجود ہم پر حق ہماری تنظیم کا ہے۔

ہم سب اپنے سے بہتر کارکنوں کو آگے لاکر تنظیم اور تاریخ دونوں سرخرو ہونگے ہمیں گمان ہے کہ کہیں بہت اچھا وقت آنے والا ہے۔ کیا ہم اچھے وقت کے لئے تیار ہیں؟آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان ہے،ہم نے کوڑے اور قربانی صرف تنظیم کیلئے برداشت کیے ہیں ایک اچھے وقت اور آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، سینئر پارٹی رہنماء کا انکشاف

ستائیس سے سات ہو کر بھی ہم ایوان میں اتنی اہمت ہی رکھتے ہیں جنہوں نے طے کیا ہوتا ہے ان کو بھی تہہ در تہہ صورتحال سے معلوم نہیں لگ رہا کہ جو طے ہوا ہے وہ طے ہو بھی پائے گا یا نہیں،صبح و شام تبدیلی و تغیر آتے رہیں گے۔

Related Posts