شوکت علی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم گلوکار سے محرو م ہو گیا، عابدہ پروین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ لیجنڈری گلوکار شوکت علی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم گلوکار سے محرو م ہو گیا۔

عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ شوکت علی مرحوم جتنے بڑے گلوکار تھے اس سے زیادہ شفیق او رمحبت کرنے والے انسان تھے، جس کسی کی بھی ان سے شناسائی رہی ہے وہ ان کی تعریف ہی کرتا ہے۔

ایک انٹر ویو میں عابدہ پروین نے کہا کہ شوکت علی کسی سے بھی ملتے ہمیشہ محبت اور شفقت کا اظہار کرتے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہر کوئی ان کے انتقال پر افسردہ اور غمزدہ ہے۔

خدا کی ذات سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔واضح رہے کہ پاکستان کے عظیم گلوکار شوکت علی کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے، علالت کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید پڑھیں: نامور گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Related Posts