بلوچستان میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 34 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan coronavirus cases surge to 958 as KP reports 40 new cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد میں کورونا کے مزید 6کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے دو نئے کیسزکی تصدیق ہوگئی ہے ۔ جس سے صوبے میں مجموعی کیس 10 ہو گئے ہیں جبکہ سندھ میں تعداد 17 ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کاکہنا ہے کہ ملک ناول کورونا وائرس کے لئے مفت میں ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کٹس مہیا کی گئی ہیں اور لیبز کو کٹس مفت فراہم کی گئیں اور کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے لئے کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:پمز میں داخل مریضہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد ڈسچارج

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو اپنی کورونا وائرس کٹ تیار کرسکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 25 اسپتالوں کو وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
 

Related Posts