اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی جس کے بعد اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہو پائیگا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے بیان پر رد عمل میں اسد عمر نے کہاکہ 4 سال کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا اچھی بات ہے، مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی، اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہو پائے گا۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اکتوبرکے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا اور ستمبر کے مہینے میں خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔
After more than 4 years, Pakistan posted a Current Account Surplus of $99M in October 2019 compared to a $1.2B deficit last year. In 4 months the deficit is down by $73%.
A very positive development for the external account and stabilisation of the economy.— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) November 18, 2019
مشیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا اور مالی سال 19۔2018 کے دوران یہ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا ۔
جب کہ مالی سال 18۔2017 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے، مارچ 2015 میں کرنٹ اکاؤنٹ تقریبا 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔
مزید پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ دسمبر 2020تک ختم کردیا جائیگا، مشیر خزانہ