این سی اوسی کا 3جنوری سے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہےکہ ملک بھرکےتعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹی 3 جنوری سے ہونگی جبکہ دھندوالے علاقوں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومت خودکرےگی۔

وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت آج نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی ) کااجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی ،اس موق پر فیصلہ کیاگیاکہ تعلیمی اداروں میں نئے سال کے تیسرے دن یعنی 3 جنوری سے 9 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ جن علاقوں میں دھند کی صورتحال خراب ہےا س سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں خودکرینگی،تاہم اسلام آباد میں عملی طور پر یکم جنوری سے چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں اومی کرون کا ایک اور کیس، مریض ہوٹل سے بھاگ گیا

اجلاس کےدوران این سی اوسی کی جانب سے اس بات کویقینی بنانےپر زوردیاگیاکہ تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد تعلیمی اداروں میں زیادہ سےزیادہ ویکسین لگاناہے، اسکول کھلےرکھنےسےلاکھوں طلباء ویکسین نہیں لگواسکے اس لیے والدین بچوں کوجلدازجلدکورونا سےبچاؤکی ویکسین لگوائیں۔

Related Posts