کیا دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 آئے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 آئے گا؟
کیا دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 آئے گا؟

جیسے ہی نیٹ فلکس پر دی امبریلا اکیڈمی کے تیسرے سیزن کا آغاز ہوا ہے تو ایسے میں ناظرین کی اکثریت یہی سوال کررہی ہے کہ کیا اِس کا ایک اور سیزن آئے گا؟

خیال رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس شو کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اور اِس کے تیسرے سیزن سے یہ امید کی جارہی ہے کہ اِس سیزن سے شو کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

دی امبریلا اکیڈمی کی کہانی کچھ اس طرح کی ہے کہ سال 1989 میں یکم اکتوبر کو ایسی خواتین کے ہاں 43 سپر پاور بچے پیدا ہوئے، جن میں حمل کے آثار بھی نہیں تھے۔ اس کے بعد ہی ہارگریوز نے ان میں سے سات بچوں کا شکار کیا، جو منفرد طاقتوں کے حامل تھے، اور انہیں گود لے لیا۔ اس کے ساتھ سائنسدان کا مقصد ان سب کو اس خطرے سے لڑنے کی تربیت دینا تھا جو دنیا کو ختم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ دی امبریلا اکیڈمی کے تیسرے سیزن کی کہانی کچھ اس طرح کی ہوگی ایک خاندان ہمیں کس طرح سے ناکام کرسکتا ہے، چاہے آپس میں کتنی ہی محبت اور وفاداری کیوں نہ ہو اور اعتماد ٹوٹ جانے کے بعد تعلقات کو ٹھیک کرنا کتنا مشکل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شو کی کاسٹ

لوتھر(جس کا کردار ٹام ہوپر نے اداکیا )

ڈیاگو (جس کا کردارڈیوڈ کاسٹینا نے ادا کیا)

کلاؤس (جس کا کرداررابرٹ شیہان نے ادا کیا)

فائیو(جس کا کردارایڈن گیلاگھیرنے اداکیا)

وکٹر (جس کا کردارایلیٹ پیج نے ادا کیا)

کیا دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 آئے گا؟

دی امبریلا اکیڈمی کی مقبولیت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اِس کا ایک اور سیزن آئے گا، تاہم ابھی اِس بارے میں اسٹریمر نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

Related Posts